
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ اور کثیر جہتی، مشترکہ مفاد کے امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا آج جمہوریہ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ محترمہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی دلچسپی کے وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ، آسیان، او آئی سی اور دیگر کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیر جہتی، مشترکہ مفاد کے امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
علاوہ ازیں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو انڈونیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی ہے جسے قبول کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے باہمی طور پر مناسب تاریخ پر انڈونیشیا کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News