
پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی عوامی مارچ راستے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں قیام کرتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔
Thankyou #RahimYarKhan for such a warm welcome to #AwamiMarch, by joining the historic journey led by Chairman PPP @BBhuttoZardari to get rid of puppet regime of PTI.
AdvertisementFor sure, this long journey is going to end the puppetry of PTI within days – much before reaching to Islamabad. pic.twitter.com/H8pDEzjCUb
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) March 2, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی پی کا عوامی مارچ سندھ سے پنجاب داخل ہوا تھا جہاں صادق آباد بھٹو بستی میں قیام کیا تھا۔
Advertisementچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مارچ نے رحیم یار خان داخل ہوتے ہی، کٹھ پتلی سرکار کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔@BBhuttoZardari #AwamiMarch #عوامی_مارچ pic.twitter.com/By5DmgJOBB
— PPP Punjab (@PPPPunjab_SM) March 2, 2022
مارچ آج رحیم یار خان سے احمد شرقیہ پہنچے گا جہاں بلاول بھٹو زرداری جیالوں سے خطاب کریں گے جس کے بعد مارچ احمد پور شرقیہ سے لودھراں میں روانہ ہوگا اور پھر بہاول پور بائی پاس پر شام کو خطاب ہوگا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پانچویں دن کا آخری خطاب ملتان کے بہاول پور بائی پاس چوک پر ہوگا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف لانگ مارچ ’عوامی مارچ‘ کی قایدت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، عوامی مارچ کا باقاعدہ آغاز کراچی میں مزار قائد کے سامنے باغ جناح سے ہوا۔
باغ جناح میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، ہمارا یہ سفر قائد اعظم کے شہر کراچی سے شروع ہو رہا ہے، کہا اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News