Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادیوں سے بھی اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں، آج آصف زرداری اور شہباز شریف سے بھی ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے جبکہ ہماری لیگل ٹیم بھی رابطے میں ہے اور سارے امور کو دیکھا جارہا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے یا نہیں، میرے علم میں نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے انفرادی پور پر رابطہ کیا تو ادارے نے اس کا نوٹس لیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے، حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

Advertisement

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی، ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔ ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے، اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیں، امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں لیکن ہم نے ایمپائر سے کوئی سپورٹ نہیں لینی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیں کیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر