Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے ہیں، فواد چوہدری

Now Reading:

جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے ہیں، فواد چوہدری
کٹھ پتلی حکومت

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نے جے یو آئی ایف کے گرفتار ملزمان کے حوالے سے بات کی ہے۔

 

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے لیکن انہیں چھوڑنا نہیں چاہیئے تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ س واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے جو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے باز نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے لکھا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز پر جمیعت کے غنڈوں کا حملہ ہر لحاظ سے قابلِ مذمت ہے۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے اسلام آباد پولیس کو ان جتھوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ان غنڈوں اور سہولت کاروں سے نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انصارالاسلام کے رضاکاروں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا جس کا آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا اور ایم این اے سمیت کئی رضاکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر