Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والا دھماکہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، قاسم خان سوری

Now Reading:

فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والا دھماکہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، قاسم خان سوری

قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والا دھماکہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔

اس کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Advertisement

دوسری طرف پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کوئٹہ میں دہشتگرد دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگرد دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے جبکہ پی پی پی چیئرمین نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد واقعات میں اضافہ باعثِ تشویش ہیں، دہشتگرد واقعے میں ملوث درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

واضح  رہے کہ کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈئی آئی جی کوئٹہ فدا حسین کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا، دھماکے میں ڈھائی سے تین کلو دھماکا خیز  مواد استعمال کیا گیا، دھماکا پولیس موبائل کے گزرتے وقت ہوا۔

Advertisement

دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئے جب کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے اور فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 25 زخمی ہیں جن میں سے 6  زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی اجمل سدوزئی بھی شامل ہیں جو کرائم برانچ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر