Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Now Reading:

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Ramzan

پاکستان میں آئندہ چند روز میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہو رہا ہے، لیکن ابھی چاند کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، ایسے میں عوام تذبذب کا شکار ہیں کہ پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل (29 شعبان) بروز ہفتہ متوقع ہے۔

اگر اس دن چاند نظر آیا تو پہلا روزہ 3 اپریل ورنہ 4 اپریل کو ہوگا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی ایک پیش گوئی بھی سامنے آچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو ہوگی۔

Advertisement

اس بات کا قوی امکان ہے کہ 2 اپریل یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔

یعنی رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر 3 اپریل کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اپریل کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود ہوگا۔

چاند کا نظر آنا ماحولیاتی حالات، مطلع صاف ہونے اور دیگر پر جیسے عناصر پر منحصر ہوتا ہے۔

رواں سال رمضان المبارک گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے کافی مختلف ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اس بار کورونا وبا کی وجہ سے عائد کی جانے والی بیشتر پابندیوں کا سامنا نہیں ہوگا۔

سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر