
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے سینے میں اس قوم کا درد رکھتے ہیں ، اس قوم کو باوقار بنانا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عبد القیوم خان نیازی نے وزیراعظم کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس قوم کی بقاء کے لئے کام کر رہے ہیں وہ کبھی نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےچھانگامانگاکی سیاست نہیں کی بلکہ ملکی مفادات میں اہم اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈٹ کر کشمیر کی نمائندگی کی اور کشمیریوں کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور آزاد کشمیر کی عوام الگ نہیں ہیں اور نہ رہ سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بڑے زور و شور سے میدان میں ہیں لیکن میری نظر میں ملک و قوم کے نظام اور وقار کی بات جائے تو اس میں وزیراعظم کا کردار بہت بہتر نظر آیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تحریکیں پہلے بھی آتی رہی ہیں لیکن ہم اس بار وزیراعظم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News