Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی، صدر آزاد جموں وکشمیر

Now Reading:

ہماری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی، صدر آزاد جموں وکشمیر
صدر آزاد جموں وکشمیر

صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد اب مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف آئینی تقرریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  اس موقع پر سلطان محمود چوہدری نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر ریلی کے بعد آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے دوبارہ مشاورت کے بعد 17مارچ بروز جمعرات کو آزادی کے بیس کیمپ کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک بڑی کشمیر ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ اس ریلی سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اس بات کا یقین دلایا جائے گا کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ اُن کی جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ ہے اور جب تک مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد نہیں ہو جاتا ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ جدوجہد اب مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا کشمیر کی آزادی کے ایک نقطے پر متفق ہونے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہونگے۔

Advertisement

صدر آزاد جموں وکشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے بھرپور انداز میں جاری و ساری رہے گی لہذا آزادکشمیر کی عوام 17مارچ کو دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ ریلی میں بھرپور اندا ز میں شرکت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر