
شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور یکم شعبان اب 5 مارچ کو ہو گی۔
چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہِ شعبان المعظم کی مرکزی و زونل روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاند نظر نہیں آیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کہ وجہ سے ملک کے کسی گوشے سے چاند نظر آنے کی روئیت موصول نہیں ہوئی۔
چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ یکم شعبان 5 مارچ جبکہ شب برات 19 مارچ بروز ہفتہ ہوگی۔
مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے ، پاکستان بھر میں مطلع ابر آ لود رہا اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، لہذا کمیٹی ارکان نے متفقہ اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News