Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں محکمہ کھیل کے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ

Now Reading:

پنجاب میں محکمہ کھیل کے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ

پنجاب کے محکمہ کھیل کے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے 2 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ارب 34 کروڑ روپے کر دیا گیاہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اور نئی گراؤنڈز پر پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

دوران اجلاس محکمہ کھیل کے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے ساڑھے 3 برس میں سپورٹس فسیلٹیز کی تعداد 618 تک بڑھا دی گئی ہے۔

اجلاس میں محکمہ کھیل کا بجٹ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ارب 34 کروڑ روپے کر دیا گیاہے اور بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ساڑھے 3برس کے دوران 318 نئی سپورٹس فسیلٹیز بنائی گئی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہماری حکومت نے مختصر مدت میں ان سپورٹس فسیلٹیز کو ڈبل کیا ہے۔

Advertisement

دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب کے دیہات میں 1400 نئے گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں جبکہ دیہات میں 150 نئے گراؤنڈز مکمل ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو کھلاڑیوں کو وظیفہ دینے کیلئے انصاف اسپورٹس کارڈ کے اجراء کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر