2021 کی نسبت 2022 میں خواتین پر تشدد کیخلاف7500 کیسز کا اضافہ
حیدرآباد میں وڈیرے نے چوری کے الزام پر اپنی عدالت لگا لی۔
یہ واقعہ حیدرآباد میں ہوسڑی کے علاقے میں پیش آیا جہاں وڈیرے نے چوری کے الزام پر ذہنی معذور شخص کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پیروں پر مسلسل ڈنڈے برسانے سے نوجوان شدید تکلیف میں روتا رہا پر وڈیرے کو اس پر زرا ترس نہ آیا۔
تشدد کے بعد نوجوان کو ہوسڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
بدترین تشدد کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے بھی کارروائی کرنے سے منا کر دیا ہے۔
ایس ایچ او پبن اسلم خانزادہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ذہنی مریض تھا، ورثاء نے مینٹل اسپتال کے سرٹیفکیٹ دکھائے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نوجوان کے تمام سرٹیفکیٹ دیکھ کر نوجوان کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
