سینٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی ناکامی سے ایک دن پہلے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اسلام آباد میں تاریخی جلسے کی کال دی ہے، یہ حق اور باطل کے بیچ فیصلہ کن وقت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کواسلام آباد میں تاریخی جلسے کی کال دی ہے-یہ حق اورباطل کے بیچ فیصلہ کن وقت ہے-آزادی چوک میں جلسےکی تیاریاں شروع-انشاء اللہ اپوزیشن کی عدم اعتمادکی ناکامی سے ایک دن پہلے ملکی تاریخ کا سب سےبڑاجلسہ ہوگا-پورے پاکستان کاوزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 12, 2022
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آزادی چوک میں جلسےکی تیاریاں شروع ہو گئی ہے، انشاء اللہ اپوزیشن کی عدم اعتمادکی ناکامی سے ایک دن پہلے ملکی تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد ہے ، جلسے میں خواتین وحضرات، نوجوان، بزرگ،فیملیز شرکت کرینگی جبکہ بڑی تعداد میں اورسیز پاکستانی بھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
جلسے میں خواتین وحضرات، نوجوان، بزرگ،فیملیز شرکت کرینگی-بڑی تعداد میں اورسیز پاکستانی بھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے-وزیراعظم عمران خان جلسے میں تاریخی اعلان کریں گےاور اپوزیشن کےعدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کا لاحہ عمل بتائیں گے- یہ اپوزیشن کی سیاست کےخاتمےکادن ہوگا انشاء اللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 12, 2022
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلسے میں تاریخی اعلان کریں گے اور اپوزیشن کے عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کا لاحہ عمل بتائیں گے، یہ اپوزیشن کی سیاست کےخاتمےکادن ہوگا۔ انشاء اللہ
#ReadyForDChowk pic.twitter.com/6JAGFSrGMt
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 11, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
