Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول کی باتوں پر ہنسی آتی ہے خدا کیلئے وہ بڑے ہوجائیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

بلاول کی باتوں پر ہنسی آتی ہے خدا کیلئے وہ بڑے ہوجائیں، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ شاہ محمود قریشی کا اہم اعلان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھےبلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس اور ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، چین کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی آج تشریف لارہےہیں، مصرکے وزیر خارجہ تشریف لاچکے ہیں جب کہ بیشتر وزرائے خارجہ آج تشریف لے آئیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 22 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس ہو گا، وزیر اعظم عمران خان اس اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے،

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش معاملات زیر بحث آئیں گے، 100 سے زائد قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں تشریف لانے والے وزرائے خارجہ 23 مارچ کو نیشنل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے،اس سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا۔

Advertisement

22 مارچ کو او آئی سی کی سربراہی ایک سال کے لئے پاکستان کو منتقل ہوجائےگی، اس اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہمیں دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع بھی میسر آئے گا۔

ملکی سیاسی صورت حال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل ہو رہے ہیں، ہم تصادم نہیں چاہتے۔ ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقےسے کریں گے، کسی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاحق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نمبرز پورے کرنےکی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے، اس کے لئے اپوزیشن ضمیر فروشی پر اترچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ سےہارس ٹریڈنگ ختم کرنےکے لئے رہنمائی چاہتےہیں،یہ بھی رہنمائی لیں گے کہ کیا یہ ممبران تاحیات نااہل ہوں گے؟۔

بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھےبلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے، وہ وقت کےساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے۔

پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، او آئی سی کیلئےہر حکومت نےاپنے اپنےدور میں کردار ادا کیا ہے 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی کامیابی کا شرف ہمیں حاصل ہوا ، یہ کاوشیں کسی ایک جماعت کی نہیں، بلاول! خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر