Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادکا معاملہ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکر آمنے سامنے

Now Reading:

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادکا معاملہ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکر آمنے سامنے
قومی اسمبلی کا اجلاس

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکر اسد قیصر کا مکالمہ ہوا ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکر کے درمیان عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے سوال و جواب کا سلسلہ ہوا تھا۔

اس دوران اسپیکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے روک سکتا ہوں؟ جس کے جواب میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا کہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔

اسمبلی شعبہ قانون سازی نے بتایا کہ کوئی بھی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف جاتا ہے تو کارروائی ایکٹ کے بعد ہوگی اور آئین کا آرٹیکل 63 ون اے بالکل واضح ہے ۔

اسپیکر کی جانب سے کیے جانے والے دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ وزیراعظم یا پارٹی چیف مجھے مشکوک اراکین کے نام بھجوائے تو پھر کیا ایکشن ہوسکتا ہے؟ اس کے جواب میں انہیں بتایا گیا کہ اسپیکر کا کردار پارٹی چیئرمین کی طرف سے باضابطہ ڈیکلریشن موصول ہونے کے بعد شروع ہوگا ۔

Advertisement

اسد قیصر نے تیسرا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا منحرف اراکین سے متعلق ایوان میں ووٹنگ سے پہلے رولنگ دی جا سکتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رولنگ دینا اسپیکر کا اختیار ہے تاہم اس معاملے پر آئین و قانون واضح ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر