Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدم اعتماد معاشرے سے عدم برداشت کا منبع ہٹانے کے لیے ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عدم اعتماد معاشرے سے عدم برداشت کا منبع ہٹانے کے لیے ہے، مریم اورنگزیب
عدم برداشت

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لئے لائی جارہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشار، فساد پیدا کیا، اس کا نام عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو یہ باتیں سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے کیونکہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے، گالیاں دینے والے غنڈوں اور بدمعاشوں سے کوئی بات نہیں کرتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں اور دھمکیاں دو، سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، بیٹیوں اور بہنوں کو جیلوں میں ڈالو، بے بنیاد الزامات لگاﺅ اور پھر توقع کرو کہ آپ سے بات چیت کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے اور اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کردیں ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کرنا مشکل نہیں ہوتا ہے لیکن بعد میں صلح ضرور مشکل ہوجاتی ہے اور اپوزیشن کی جانب سے بغیر سوچے سمجھے تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کردیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر