علی زیدی نے کہا ہے کہ تیر کو توڑو گے تو سندھ کو جوڑو گے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ حقوق مارچ کے حوالے سے خصوصی وڈیو بیان میں کہا کہ 25 فروری کو ہم سندھ حقوق مارچ کے لیے کراچی سے نکلے ، 26 فروری سے آج تک شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پورے سندھ میں گئے اور گلی گاوں شہر ضلع ہر سطح پر عوام کے حقوق کی آواز بلند کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے جلسوں کے بعد اب ہم کراچی آرہے ہیں، کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بزنس حب بنانا ہے جبکہ مزید پوٹنشل حاصل کرنے کے لیے سندھ میں حکومت بنانا ضروری ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ اس تیر نے پورے سندھ کو زخمی کیا ہے، تیر کو توڑو گے تو سندھ کو جوڑو گے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں ہمارے بڑے بڑے جلسےہوئے، پندرہ سال سندھ کو تباہ کرنے کے بعد اب پی پی والے لانگ مارچ کرنے نکلے ہیں۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوئی سرکاری اسپتال نہیں جہاں علاج کی سہولیات موجود ہوں، ہمیں سندھ کو زرداری مافیا سے نجات دلانی ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی نے ہمیشہ سے عمران خان کا ساتھ دیا ہے، میں چاہتا ہوں کے بڑی تعداد میں عوام نکلے اور آج کے جلسے کو کامیاب بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
