
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی آصف زرداری کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
مرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک کی ہوا نکل چکی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کنڈیاری میں میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی ہے بینظیر کی سیاست ایسی نہیں تھی نئی پیپلزپارٹی کی ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول ملتان جارہے ہیں لیکن ہماری طرف سے ایسا کچھ نہیں ہوگا وہ آئیں بات کریں اور جائیں اس سے ہماری صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ طلبا کےانخلاکیلئے کردارادا کر رہا ہے جس کے لئے رومانیہ، ہنگری کے وزرائے خارجہ نےتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی طلبا کی بھی مدد کی ہے اور اب تک بہت سارے بچے محفوظ علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ پابندیاں کسی بھی مسئلےکا حل نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا یورپی کمیشن کے نائب صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اور اس دوران روس یوکرین تنازع سفارتکاری سے حل کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ روس یوکرین جنگ سے یورپ کی معیشت تباہ ہوجائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News