
ویر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے کیونکہ پارلیمنٹ میرا سیاسی قبلہ ہے اس پر حملہ ہمارا منشور نہیں ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ اتحاد وقتی بلبلہ ہے انہوں نے بہت جلد منتشر ہو جانا ہے لیکن ایک چیز واضح سمجھ لیں یہ ہم دھرنا دینے نہیں آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے کیس میں آج بلایا گیا تھا جو پچھلے دور حکومت میں بنایا گیا تھا اور آج اسی کافیصلہ سننے کیلئے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تھی کیونکہ ہمارا ارادہ نہ تصادم کا تھا نہ اب ہے اور اِسی طرح عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک کی دعوت دی ہے جس کے لئے کارکنوں میں بے پناہ جوش ہے ۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ آج ہو گا جسے سننے کئے لئے شاہ محمود قریشی انسداد دہشتگردی عدالت پہنچےہیں۔
صدر عارف علوی، علیم خان، شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ شفقت محمود ، شوکت یوسفزئی، اعجاز چوہدری نے بھی درخواست بریت دائر کر رکھی ہے جبکہ جہانگیر ترین، اسد عمر کی درخواستوں پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News