Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں اسکول کے اوقات میں سڑکوں پر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

Now Reading:

کراچی میں اسکول کے اوقات میں سڑکوں پر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد
ہیوی ٹریفک پر پابندی

کراچی میں اسکول کے اوقات میں سڑکوں پر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں باپ اور 2 کمسن بیٹیوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے اوقات میں سڑکوں پر تمام ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرکے بذریعہ وائرلیس احکامات صادر کر دیئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت کی ہے کہ اسکول کے اوقات صبح 7 سے9بجےاور شام 5 سے9بجے تک ہر طرح کی ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر داخلہ ممنوع ہوگا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل شارع فیصل پر صبح کے وقت بائیک پر سوار باپ اور 2 کم سن بچیوں  کو ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کچل دیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Advertisement

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر