Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے، شیخ رشید

Now Reading:

اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنا شوق پورا کرلیں لیکن جیت صرف عمران خان کی ہی ہوگی اور ایم این ایز اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑے ہیں اور عدم اعتماد میں ایم کیو ایم پاکستان بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ 23 سے 30 مارچ تک کا یہ ہفتہ سیاسی اعتبار سے بہت خاص ہے، 30 یا 31 کو اپوزیشن کیساتھ ارکان اسمبلی اپریل فول منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کو 172 آدمی لے کر آنے ہوں گے اور جس دن ووٹنگ ہوگی انکےاپنےممبران ڈی چوک پرہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے یہ تینوں پارٹیاں ایک دوسرے کے مخالف ہوتی تھیں لیکن آج اپنے مفاد کے لئے یہ کٹھی ہوئی ہیں، عمران خان اور احتساب کےخوف نے اپوزیشن کو اکٹھا کیا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے اسپیکر کو اختیارات دیئے گئے ہیں اور ہارس ٹریڈنگ میں اسپیکرکےاختیارات کوکوئی چیلنج نہیں کرسکتا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے بھی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کے متعلق بات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہمیری اپیل ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے تمام ووٹرزاور سپورٹرزتحریک عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک گرین ایریا میں جمع ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر