Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمہوریت کی بولی لگائی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

جمہوریت کی بولی لگائی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بولی لگائی جارہی ہے، جمہوریت کو دفن کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے اہم بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے، کیش اور ڈبے سندھ ہاؤس منتقل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جتنا نقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے، اپوزیشن کا یک نکاتی ایجنڈا صرف وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج اپوزیشن برملا ہارس ٹریدنگ کا اعتراف کر رہی ہے جس پر الیکشن کمیشن سے عرض کروں گا کہ اس کا نوٹس لے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر منتخب نمائندے کو ووٹرز کا احساس ہوتا ہے لیکن ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے کیلئے پورے نظام کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، دیکھنا ہے کہ عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اتحادیوں سمیت سب سے ملاقات کررہے ہیں، چوہدری برادران مناسب وقت پردرست فیصلہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمارے محترم اتحادی ہیں انہوں نے ساڑھے 3 سال میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت آج اجلاس ہوگا جس میں ممبران کی بازیابی کیلئے راستہ اختیار کرنے پرغور کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر