
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسد قیصر نے قومی اسمبلی کو اپنی پلاٹینم جوبلی منانے کی منظوری دے دی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کو 10 اگست 2022 کو اپنی پلاٹینم جوبلی منانے کی منظوری دے دی ہے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس پاکستان کی آزادی سے ایک ہفتہ قبل 10 اگست 1947 کو منعقد ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی پلاٹینم جوبلی کو احسن طریقے سے منانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد اقدامات کی منظوری دی، ان خصوصی اقدامات میں پلاٹینم جوبلی کے لیے خصوصی لوگوں کی ڈیزائننگ کی جائے گی اور پلاٹینم جوبلی پر یادگاری سکے اور یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 اگست 2021 سے شروع ہونے والے سال بھر میں تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا، خصوصی اقدامات میں پارلیمانی دوستی گروپس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنا بھی شامل ہے، پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت مختلف پارلیمانی وفود سے دوست ممالک کے پارلیمانی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کروائی جائیں گی، اس ضمن میں مختلف ممالک کے دوروں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعے تعاون کو بڑھایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے قومی اسمبلی میں نہ صرف بیرون ملک وفود بھیجے بلکہ سال کے دوران مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کی میزبانی بھی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمانی دورے قومی اسمبلی کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات احسن طریقہ سے منانے کے لیے کیے گئے فیصلوں کا تسلسل ہے، ممبران کو ملک سے باہر بھیجے جانے کی اطلاعات کو میڈیا میں غلط رپورٹ کیا گیا ہے، دوست ممالک کے ان دوروں کو تناظر سے ہٹ کر رپورٹ نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News