Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہاﺅس میں پولیس گردی ہوئی تو نتائج کے ذمہ دار وزیراعظم اور وزیرداخلہ ہونگے

Now Reading:

سندھ ہاﺅس میں پولیس گردی ہوئی تو نتائج کے ذمہ دار وزیراعظم اور وزیرداخلہ ہونگے
سندھ ہاﺅس میں پولیس گردی

سابق تین وزرائے اعظم نے سیکریٹری داخلہ، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام کو خبردار کردیا ہے۔

سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی کا مشترکہ بیان سامنے آیا ہے۔

ان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گہا ہے کہ سندھ ہاﺅس میں آج رات پولیس گردی کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیرداخلہ ہوں گے۔

بیان کے مطابق انہوں نے سیکریٹری داخلہ، پولیس اور انتظامیہ کے حکام کو خبردار کرتے ہیں کہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی اور آئین شکنی کرنے اور ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

Advertisement

ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا اور پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہاﺅس میں دوہرائی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سابق وزرائے اعظم کا کہنا ہے کہ عمران خان172 ارکان لا نہیں پارہے، پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ان کے اغواء کی تیاری ہے اور ان کے اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے آئین کے راستے پر چلتے ارکان پارلیمان کے خلاف آئین شکنوں کا حملہ دہشت گردی اور لاقانونیت ہوگی اور آئین، جمہوریت اور پارلیمان پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس گردی اور آئین شکنی پر اسپیکر قومی اسمبلی کی لاتعلقی، مجرمانہ خاموشی ثبوت ہے کہ وہ آئین کے بجائے پارٹی لیڈرکے تابع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر