
کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے لیے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں کارکردگی کے بارے میں رپورٹ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع بھر میں 1529 چھاپوں کے دوران 128 خلاف ورزیاں رپورٹ ہونے پر 101,000 روپے کا جرمانہ، 08 عمارتیں سیل جبکہ 12 گرفتاریاں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق تحصیل گوجر خان میں 307 چھاپوں میں 12 خلاف ورزیاں اور 15,500 روپے کا جرمانہ اور 01 عمارت سیل بھی کی گئی جبکہ تحصیل کہوٹہ میں 97 چھاپوں میں 07 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ کلر سیداں میں 190 چھاپوں میں 10 خلاف ورزیاں اور 6,000 روپے کا جرمانہ ہوا جبکہ کوٹلی ستیاں میں 42 چھاپوں میں کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مری میں 97 چھاپوں کے دوران 12 خلاف ورزیوں پر 5,000 روپے کا جرمانہ جبکہ 04 عمارتیں سیل اور 02 گرفتاریاں ہوئیں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ راولپنڈی کینٹ میں 235 چھاپے، 19 خلاف ورزیوں میں 16,000 روپے کا جرمانہ جبکہ 07 گرفتاریاں، راولپنڈی (سٹی) میں 85 چھاپوں کے دوران 03 خلاف ورزیوں میں 6,000 روپے کا جرمانہ جبکہ 01 عمارت سیل اور 02 گرفتاریاں اور راولپنڈی (صدر) میں 239 چھاپوں کے دوران 41 خلاف ورزیوں میں 40,000 روپے کا جرمانہ جبکہ 02 عمارتیں سیل اور 01 گرفتاری ہوئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تحصیل ٹیکسلا میں 230 چھاپوں کے دوران 24 خلاف ورزیوں میں 12,500 روپے کا جرمانہ عائد ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News