
پاک بحریہ کی جانب سے جاسوسی کیلئے آنیوالی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے جدید کیلوری کلاس آبدوز کا سراغ لگایا ہے۔
#PakistanNavy Anti-Submarine Warfare Unit intercepted & tracked latest Kalvari class Indian submarine on March, 1.
The recent incident being the fourth detection in last 5 years is reflection of Pakistan Navy’s competence & resolve to defend maritime frontiers of Pakistan. pic.twitter.com/6sn1WvpUVjAdvertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 3, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان نیوی اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے 1 مارچ کو کلوری کلاس کی ہندوستانی آبدوز کو روکا اور ٹریک کیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ سیکیورٹی ماحول اور پاک بحریہ کی جاری مشق سی سپارک 2022ء کے دوران یہ اہم واقعہ ہے، ہندوستانی آبدوز پاکستان میری ٹائم زون میں جاسوسی اور مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے لئے آئی تھی۔
پاک بحریہ نے مشقوں کے دوران سخت نگرانی اور چوکنا رہنے کے طریقہ کار کا اطلاق کیا تھا، پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین ہندوستانی کلوری کلاس آبدوز کو قبل از وقت روکا اور ٹریک کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعہ گزشتہ 5 سالوں میں چوتھی بار پیش آیا ہے جسے پاک بحریہ نے ایک بار پھر مسلسل چوکنا رہ کراپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ناکام بنادیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ پاک بحریہ کی صلاحیت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News