جلد از جلد عوام کو مفت اور سستی بجلی فراہم کریں گے، وزیر توانائی سندھ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بغیر لڑے کشمیر ہار دیا۔
ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھٹو کے لیے اُس کی بیٹی لڑی، نواز شریف کے لیے اُس کی بیٹی لڑی مگر بدقسمت تو وہ ہیں جو بیٹی کو بیٹی ہی نہیں مانتے۔
خان جنھیں تم چوہے کہتے ہو وہ جب تک کشمیر کے رکھوالے رہے ہندوستان کی ہمت نہیں ہوئ کشمیر پر قبضہ کرنے کی مگر تمھارے آتے ہی اُس نے کشمیر پر قبضہ کرلیا ۔۔ اصل چوہے تو تم نکلے جس نے بغیر لڑے ہی کشمیر ہاردیا۔۔۔۔
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) March 27, 2022
ان کا کہنا تھا کہ خان جنھیں آپ چوہے کہتے ہیں وہ جب تک کشمیر کے رکھوالے رہے ہندوستان کی ہمت نہیں ہوئی کشمیر پر قبضہ کرنے کی مگر آپ کے آتے ہی اُس نے کشمیر پر قبضہ کر لیا۔
ناصر شاہ نے مزید کہا کہ اصل میں تو عمران خان ہی چوہے نکلے جس نے بغیر لڑے ہی کشمیر ہار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
