
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت شدید گھبراہٹ کا شکار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے فیصل جاوید نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کی ہے۔
اپوزیشن کیطرف سے تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد پلس میں بدل جائے گی – اپوزیشن شدید گھبراہٹ کا شکار ہے – عدم اعتماد میں دیر کیوں – کل نہیں آج لے کر آئیں- اپوزیشن کے مطلوبہ نمبر سے رابطہ ممکن نہیں-جب مطلوبہ نمبر حاصل ہو بھی گیا تب بھی موقع پر انکے ووٹ کم ہوں گے
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 3, 2022
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اعتماد پلس بن جائیگی۔
یہ نمبر۔۔وہ نمبر۔۔نہیں ہے دستیاب اپوزیشن کو مطلوبہ نمبر-انکی تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو چکی- اب اگلے سیزن کی تیاری کریں-اپوزیشن کے کئی لوگ انکی چھوئی موئی کی سیاست سے انتہائی متنفر ہیں-10مارچ سے پہلے افواہیں دم توڑ جائیں گی-
پاکستان مسلم لیگ نون – انا للہ وانا الیہ راجعونAdvertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 3, 2022
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کل کے بجائے آج عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے لیکن یاد رکھیں کہ موقع پر ان کے ووٹ کم پڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 10 مارچ سے پہلے ہی اپوزیشن کی تمام افواہیں دم توڑ جائیگی۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اس لئے اب اپوزیشن دوسرے سیزن کا انتظار کرے۔
دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک نے معاشی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن اس دوران بھی پاکستان کی معیشت بہت بہتر رہی ہے۔
روس-یوکرین جنگ:عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ-پوری دنیا میں صارفین پر پورا بوج ڈالا جارہا ہے-کورونا سےمعشیت کو لگنے والےجھٹکےیہ ملک برداشت نہ کرسکے-مگرپاکستان پر اللہ کا کرم رہا-ہماری اکانومی نےگروتھ دیکھی۔وزیراعظم عمران خان نےاسکافائدہ عوام کوپہنچایا pic.twitter.com/tEkAJ4FVt0
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 3, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News