Advertisement
Advertisement
Advertisement

غلط معلومات اور پروپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، آرمی چیف

Now Reading:

غلط معلومات اور پروپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے لاہور کا دورہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران آرمی چیف نے آرٹلری کور میں ایس ایچ 15 آرٹلری گنز شامل کرنے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  تقریب میں شرکت کرتے ہوئے آرمی چیف نے جدید ترین ویپن سسٹم کی شمولیت پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زیادہ رینج والی جدید گنز کی شمولیت سے میدان جنگ کی پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہو گا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا ہے  جہاں لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک اور فیکلٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یونیورسٹی کے دورے کے دوران طلباء اور فیکلٹی سے گفتگو میں آرمی چیف نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت تیار کرنے پر لمز کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل باصلاحیت ہے اور انسانی وسائل، جدید ٹیکنالوجی ترقی کے لیے اہم ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس دوران آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دشمن قوتوں کی طرف سے غلط معلومات اور پروپیگنڈہ قومی ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتا ہے جس کی شناخت اور متحد ردعمل کے ذریعے اجتماعی طور پر مقابلہ کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر