
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیلڈ میں کسی قانون کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات کی ہے۔
Filed petition in Islamabad HC today, challenging notices issued by ECP, for dir jalsa . Due process has been followed for issuance of ordinance allowing public office holders to campaign. ECP cannot ignore a law in field. Petition is co signed by @ImranKhanPTI and myself
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 17, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں بایا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج الیکشن کمیشن کی جانب سے دیر جلسے کے نوٹسز کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے جس پر اسد عمر اور وزیر اعظم عمران خان نے دستخط کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے والے آرڈیننس کے اجراء کے لیے مناسب عمل کی پیروی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ انتخابی مہم سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم نامہ خلاف قانون ہے۔ الیکشن کمیشن آرڈینینس کے بعد انتخابی مہم پر پابندی نہیں لگا سکتا۔
دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ گیارہ مارچ کا الیکشن کمیشن کا نوٹس غیرقانوںی قرار دیا جائے اور آج ہی درخواست پر سماعت کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News