
پنجاب، الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 اور بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا ضابطہ اخلاق بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے نئے ضابطہ اخلاق کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جس کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کیلئے 8 مارچ کو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ضابطہ اخلاق میں تبدیلی سے متعلق الیکشنز ترمیمی آرڈیننس پر بھی مشاورت کی جائیگی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن 8 مارچ کو دن دو بجے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News