Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوکت ترین نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا،مفتاح اسماعیل

Now Reading:

شوکت ترین نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا،مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سےڈیل توڑ رہی ہے، ڈیل توڑنے کے فیٹف پربہت اثرات پڑیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف معاہدےکی خلاف ورزی کرنے جارہے ہیں، رواں سال بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا ہے ،46 سو ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کاپلانٹ نہیں لگایا، اس حکومت میں 60 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، پاکستان میں بھارت اوربنگلا دیش سےزیادہ مہنگائی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نےجو قرض لیا وہ ایٹم بم ہے، عمران خان معیشت کو ایسا کر کے جا رہے ہیں کہ ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہعمران خان کہتے ہیں اشیاکی قیمتیں دیکھنےنہیں آیا، حکومت قیمتوں کو نہیں دیکھےگی تو کون دیکھےگا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر