حکومت پنجاب کی جانب سے لمپی اسکین ڈیزیز سے بچاؤ کیلئے سندھ حکو وافر مقدار میں ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں اشیاء کی قیمتوں، کھاد کی دستیابی اور عوامی فلاح کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے کہا کہ مویشیوں میں لمپی اسکین ڈیزیز سے لائیو اسٹاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور ہدایت کی کہ مویشیوں کو اس بیماری سے بچانے کیلئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی مہم کے ذریعے جانوروں کی بیماری سے متعلق آگاہی کو آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو بڑے نقصان سے بچایا جاسکے۔
اجلاس کے دوران انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تمام اضلاع میں لمپی اسکین ڈیزیز سے بچاؤ کی ویکسین کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائے اور ساتھ ہی صوبہ سندھ کو بھی یہ ویکسین فراہم کی جائیں۔
علاوہ ازیں چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو رمضان بازاروں کیلئے بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ہی گندم اور کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری رکھے جانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ معیاری تعمیراتی کام کیلئے اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈویژنل کمشنرز نے چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب میں لمپی اسکین ڈیزیز سے بچاؤ کیلئے ویکسیئن وافر مقدار میں موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مویشیوں کی ویکسینیشن کیلئے یونین کونسل کی سطح پر قائم ویٹرنری ڈسپنسری سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ صنعت، زراعت، خوراک کے محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
