
ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، ایک روز میں 700 سے زائد کیسز اور 19 اموات سامنے آئیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 19 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی ہے۔
AdvertisementStatistics 3 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 35,281
Positive Cases: 768
Positivity %: 2.17%
Deaths :19
Patients on Critical Care: 908Advertisement— NCOC (@OfficialNcoc) March 3, 2022
چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 35 ہزار281 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 768 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.17 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے 908 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 68 ہزار928 ، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 12 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 386 اور بلوچستان میں 35 ہزار 357 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 496 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار531 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 44 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News