Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن ایک سال انتظار کرے ورنہ ایسا نہ ہو کہ 10سال قطار میں کھڑا رہنا پڑے، شیخ رشید

Now Reading:

اپوزیشن ایک سال انتظار کرے ورنہ ایسا نہ ہو کہ 10سال قطار میں کھڑا رہنا پڑے، شیخ رشید
شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے ایسا نہ ہو کہ ایک سال کی بجائے دس سال انتظار کرنا پڑ جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہو گا کیونکہ اپوزیشن نے ہارنا ہے اور اسکے بعد بھی ہمیں تنگ کئے رکھنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا اور تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ناکامی ہو گی اور اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اسی تنخواہ پر کام کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 7 روز قبل پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کا کوئی گلہ نہ رہے جبکہ حکومت 245 کے تحت فوج کو بھی طلب کر سکتی ہے لیکن نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ انصار السلام، بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیاء سمیت کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

 وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائیں گے اور نادرا سرٹیفکیٹ سینٹر اور نادرا میگا سہولت مرکز کا افتتاح کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر