خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ میں ہمیشہ الٹی گنگا بہتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اسپیکر کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے احکامات پر اسپیکر جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسمبلی اجلاس ملتوی کرکے اسلام آباد میں بازار لگاکر بیٹھی ہے، اسلام آباد میں پی پی کے تمام وزراء ضمیروں کی مارکٹنگ میں مصروف ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں مزید تاخیر ناقابلِ برداشت ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کاروائی میں تاخیر ہوئی تو سب سے زیادہ پی پی نے واویلا کیا جبکہ قومی اسمبلی میں او آئی سی اجلاس کے باعث تاخیر وجہ بنی۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ہمیشہ الٹی گنگا بہتی ہے، سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں تاخیر کی وجہ واضح کی جائے، بصورتِ دیگر عوامی مفاد میں اسمبلی کے باہر ارکان احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
