Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کا رابطہ، ملاقات طے پاگئی

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کا رابطہ، ملاقات طے پاگئی

جے یو آئی کے سربراہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے مابین رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات طے پائی ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آج سات بجے مولانافضل الرحمان سے ملاقات کریں گے جو کہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائیگی اور ساتھ ہی اپوزیشن کے لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے ایک دوسرے کو بریف کریں گے۔

واضح رہے کہ اتحادیوں کے ساتھ اپوزیشن کے معاملات طے نہیں ہوپائیں ہیں جبکہ ق لیگ اور ایم کیو ایم مطالبات پورے نہ ہونے پر سپورٹ کے لئے تیار بھی نہیں ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ق کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ میں وزارت بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سیٹ مانگ لی ہے۔

ق لیگ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر اپوزیشن کو سپورٹ پر تیار نہیں ہے دوسری جانب ن لیگ انہیں وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند نہیں ہے۔

اس حوالے سے ق لیگ نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی وزارت اعلیٰ دے گا ہم اس کو سپورٹ کریں گے۔

ایم کیو ایم نے پی پی پی سے سندھ میں وزارت بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سیٹ مانگ لی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر