Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو سمجھ آچکی ہے کہ ملک کے مسائل کا حل صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہے، امیر مقام

Now Reading:

عوام کو سمجھ آچکی ہے کہ ملک کے مسائل کا حل صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہے، امیر مقام
امیر مقام

عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے، امیر مقام

امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام کو سمجھ آچکی ہے کہ ملک کے مسائل کا حل صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم  عمران خان کے سوات جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام نے عمران کو مسترد کر دیا، جلسہ فلاپ شو تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران الیکشن کمیشن کے احکامات کو پاؤں تلے روند رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور درجن وزیروں نے آدھے گراؤنڈ میں بمشکل پانچ ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کیے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اقتدار میں نہیں رہیں گے اور انشاء اللہ پاکستان رہے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج سوات میں وزیر اعظم عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلامو فوبیا کے خلاف طویل جدوجہد کی، تمام مسلم ممالک کو کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف مل کر بات کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1974 میں پاکستان کی اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے وہ مسلمان نہیں، اس کے بعد سب سے بڑا کام ہوا ہے کہ آج اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف دنیا کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اقوام متحدہ نے ہماری کوششوں سے اسلاموفوبیا کے خلاف قرار داد منظور کی، آج بیرون ملک پاکستانی سب سے زیادہ خوش ہیں، مولانا فضل الرحمان جس کو یہودی ایجنٹ کہتے تھے اس نے وہ کام کیا جو وہ 30 سال میں نہیں کرسکے۔ 30سال تک اقتدار کی باریاں لینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا انہوں نے کبھی اسلاموفوبیا پر بات کی؟

نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف جب پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تو ایک کشمیر اور اسلاموفوبیا کی پرچی بھی پکڑ لیتے۔ جو پیسوں کی پوجا کرتے ہیں ان کی امریکی صدر کے سامنے کاپنیں ٹانگیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 100 گیڈروں کی قوم جس کا سردار شیر ہو وہ جیت جائے گی، اور 100 شیروں کی قوم کا سربراہ نواز شریف جیسا گیڈر ہو وہ ہار جائے گی۔ انہوں نے ملک کے مفادات کو اپنی ذات کے لیے قربان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ہو یا دنیا کوئی بھی بڑا ہو عمران خان اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، اگر میرے اربوں روپے ملک سے باہر پڑے ہوتے تو میں بھی پرچیاں پکڑ کر بیٹھا ہوتا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ 2008 سے 2018 کے دوران پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت کی اور اس دوران 400 ڈرون حملے ہوئے، چوری کے پیسے نے انہیں غلام بنا دیا ہے،انہوں نے اپنی حرکتوں سے ہمیں دنیا بھر میں ذلیل کیا، انہوں نے ملک کے مفاد کو اپنی ذات کیلئے قربان کیا۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 3 چوہے شکار کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے لیکن میں ان کا شکار کرکے دکھاؤں گا، اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس میں یہ لوگ نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں۔ یہ ہمارے ایم این ایز کو خریدنے آئے ہیں۔چوری کے پیسے سے سیاستدانوں کو خریدا جارہا ہے، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہارس ٹریڈنگ کی آئین میں اجازت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ اگر عمران خان مزید تھوڑی دیر رہ گیا تو یہ جیلوں میں ہوں گے، یہ خوفزدہ ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے دن پاکستان کی تاریخ کے فیصلہ کن دن ہیں، فیصلہ ہوگا کہ پاکستان کیسا بنے گا، ایک گیند پر 3 وکٹیں گراؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر