وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر 3 روزہ یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹول کے آغاز پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کھیل سمیت تمام غیر نصابی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کی گرومنگ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان تبدیل ہوچکے اب علم اور قلم کے دوست ہیں، مکران کے نوجوانوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ گوادر کے نوجوان اس فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان صحت مند مثبت اور تعمیری معاشرے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ نوجوان امن اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیتے ہوئے تخریب کار عناصر کی بھی بھرپور انداز سے نفی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
