حیدرآباد میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ واقعہ نیشنل ہائی وے چنڈن موری کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تسادم سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 سالہ ممتاز حاجانو اور 40 سالہ خیر محمد خاصخیلی کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ٹرک پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
