
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے ہمارے پاس نمبر مکمل ہیں حکومت چاہے تو آج ہی ووٹنگ کرواسکتی ہے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کروڑوں لوگ ہیں، ملک میں مزیدتباہی کی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد میں 172 سے کئی زیادہ ووٹ نکلیں گے ، اس کے پیچھے عوام ہیں جنہوں نے اپنے ایم این ایز کو کہا اسے نکالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مزیدتباہی کی گنجائش نہیں ہے، عمران خان کا ایک ہی مقصد عوام کو تکلیف دینا ہے جو ہر روز بیان بدلتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جلسے کیلئے10 لاکھ لوگ کم بتائے ہیں، وہ جلسے کیلئے کم ازکم 3 سے4 کروڑ افراد کی باتیں کرتے کیونکہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دیں، 50 لاکھ گھر دیے ہیں اور عمران خان نے جنہیں گھر اور نوکریاں دیں ہیں وہ تو جلسے میں ضرور آئیں گے۔
صحافی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئےہرجماعت سےبات کرنےکوتیارہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہوئی وہ ڈیمانڈز لیکر آئے تھے ، ان کی کسی بات سے اختلاف نہیں بس کچھ چیزوں کی “ورڈنگ “ دیکھنا ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News