
علیم خان بھی جہانگیر ترین گروپ سے آملے؟
پنجاب کے سابق سینیئر وزیر علیم خان آج جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے گزشتہ 3 روز کے دوران 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی ہے، ان ارکان میں 10 صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک سیاسی منظر نامہ واضح نہیں ہوتا علیم خان کے گروپ میں شامل ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ آج ترین ہم خیال گروپ سے ملاقات کے لیے جیانگیر ترین کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔
ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے، پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا
دوسری جانب علیم خان سے مسلم لیگ (ن) کے رابطوں کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرانے کے لیے عددی برتری حاصل نہیں۔
اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے کئی ارکان قومی اسمبلی ان کی ہی حکومت کے خلاف رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News