Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی پانچویں لہر کے اثرات کم ہونے لگے

Now Reading:

کورونا کی پانچویں لہر کے اثرات کم ہونے لگے
کورونا کی پانچویں لہر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، ایک روز میں 493 سے زائد کیسز اور 04 اموات سامنے آئیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 317 ہوگئی ہے۔

 

Advertisement

 چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 34 ہزار698 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 493 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے 567 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 120 تک پہنچ گئی ہے۔

 سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار555 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 45 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 357 اور بلوچستان میں 35 ہزار 447 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 878 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار678 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 190 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر