Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناکامی اور رسوائی اپوزیشن کا مقدر ہے، فر خ حبیب

Now Reading:

ناکامی اور رسوائی اپوزیشن کا مقدر ہے، فر خ حبیب

فر خ حبیب نے کہا ہے کہ ناکامی اور رسوائی اپوزیشن کا مقدر ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فر خ حبیب نے بلاول زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کا 5دن کا الٹی میٹم زمین بوس ہوگیا تو اب 24گھنٹوں پر آگئے ہیں۔

فر خ حبیب نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم نہیں کیا بلکہ احساس پروگرام کے چھتری تلے 34پروگرامات کا اجراء کیا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ سماجی تحفظ کے پروگرام کا بجٹ 85ارب سے بڑھا کر 260ارب کیا گیا ہے، جب عمران خان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں کمی کی تو اپوزیشن کو یہ بھی ہضم نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی پارٹی کا پنجاب میں جو حال ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، یونین کونسل کا الیکشن بھی جیتنے کی سکت نہیں ہے، ہم بلاول کو یقین دلاتے ہیں کہ 2023کے الیکشن صاف اور شفاف ہونگے۔

Advertisement

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ اسمبلیاں بھی قائم رہیں گی اور وزیراعظم عمران خان بھی جبکہ ناکامی اور رسوائی صرف اپوزیشن کا مقدر ہے۔

فر خ حبیب کا کہنا تھا کہ بلاول کے شوقیہ مارچ کے آغاز سے آج تک عوامی خدمت کے کسی ایجنڈے پر بات ہوئی ہو تو ہمیں بتایا جائے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سندھ میں کیٹ شو پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا، عمران خان سے حساب مانگنے والے پہلے 15سالہ حساب سندھ کے عوام کو دیدیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوری اقدار کا خیال رکھتی ہے،مارچ میں کہی بھی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، ابھی مارچ میں کتنے لوگ ہیں یہ تو بلاول بھی بتانے کے ہمت نہیں رکھتے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فر خ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے اور اسکی مدت 2023تک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر