Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر حکومت نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، سہیل انور سیال

Now Reading:

اگر حکومت نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، سہیل انور سیال

سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء، سابق صوبائی وزیر داخلہ، رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے اپنی ٹائیگر فورس یا اسلام آباد پولیس استعمال کی تو سندھ میں بھی گورنر ہاؤس اور قصرِ ناز ہے۔

سہیل انور کا کہنا تھا کہ عمران خان یاد رکھیں کہ ان کے کچھ اراکین اسمبلی بھی سندھ میں رہتے ہیں، اگر ہمارے خلاف کچھ ہوا تو ردعمل بھی آسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں، ہم کسی صورت کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں مت اکسائیں، گیم آپ کے ہاتھ سے نکل چکی ہے، ہم ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنا جانتے ہیں۔

Advertisement

دوسری طرف پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے سہیل انور سیال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی نے سہیل انور سیال کو پرس اٹھانے والے کولی کیساتھ ساتھ سندھ ہاؤس کا چوکیدار نامزد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی رہنما کو سمجھنا چاہیے کے ٹائیگر فورس کی تربیت آصف زرداری نے نہیں کی، گورنر ہاؤس اور قصر ناز پر حملے کی دھمکی دینے والے وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس کو مت بھولیں۔
راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ ہاؤس پیپلز پارٹی کی ذاتی جاگیر نہیں، سندھ ہاؤس میں پی پی نے ضمیروں کا بازار لگا دیا ہے، سہیل انور کے بیان سے ان کی گھبراہٹ عیاں ہورہی ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں سندھ کی ترقی کا پیسہ موجود ہے، سندھ ہاؤس میں جاری ہارس ٹریڈنگ کا عمل زیادہ دن پردے میں نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضمیر خریدنے پر جتنا پیسہ لٹائے آخر میں سرپرائز کیلئے تیار رہے، 28 مارچ کو جمہوریت کے جعلی دعویداروں کو معلوم ہوگا حکم کا پتہ کس کے ہاتھ میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر