
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد صرف عوام کے لئے ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین میں سندھ حقوق مارچ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقوق سندھ کی ریلی ہے پورا سندھ نکل پڑا، جب مکہ پر حملہ ہوا تھا تو خدا نے ابابیل بھیجے اور آج جب جب بدین کے عوام کو آواز دی تو یہ ابابیل بن کر نکلے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ عوام سرکاری پیسے سے نہیں آیا اپنی مرضی سے اٹھ کر آیا ہے، یہ رشتہ دل کا رشتہ ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہاں چند دن پہلے ریلی آئی جس میں ہر ضلعے سے لوگ لائے بدین سے کوئی نہیں آیا، گھبراہٹ صرف ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سیٹ ہے سارے سندھ سے لوگ لائے ہمیں سیٹوں اور عہدوں کی پروا نہیں ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد صرف عوام کے لئے ہے،2018میں سودا کردیا گیا جو سیٹیں انہوں نے محترمہ کی زندگی میں نہیں جیتیں وہ جیت لی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News