Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے مارچ میں ٹریفک بلاک رکھ کر انتظامیہ روڑے اٹکا رہی ہے، نیر بخاری

Now Reading:

ہمارے مارچ میں ٹریفک بلاک رکھ کر انتظامیہ روڑے اٹکا رہی ہے، نیر بخاری

نیر بخاری نےکہا ہے کہ ہمارے مارچ میں ٹریفک بلاک رکھ کر انتظامیہ روڑے اٹکا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری تھی ٹریفک کو کنٹرول کرنا لیکن ہمارے مارچ میں ٹریفک بلاک رکھ کر انتظامیہ روڑے اٹکا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کا یہی رویہ رہا تو ہو سکتا مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرکے بیٹھ جائیں گے اور جہاں روکا گیا وہی دھرنا دے دیں گے۔

دوسری جانب پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بھی اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حکومت عوامی مارچ کو اسلام آباد کی جانب بڑھنے سے روک رہی ہے، انتظامیہ نے لانگ مارچ کے راستے پر ٹرک اور بسیں کھڑی کر کے بند کردیا۔

Advertisement

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکومت کے ایسے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کارکنان کے لیئے پیغام ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ہم ڈی چوک پہنچیں گے، رات ہوجائے یا 48 گھنٹے لگ جائیں، ہمارا آخری پڑاوَ ڈی چوک پر ہی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر