Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ پشاور ؛ مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 62 ہوگئی

Now Reading:

سانحہ پشاور ؛ مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 62 ہوگئی
پشاور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی، شہر میں سوگ کا سماں

پشاور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی، شہر میں سوگ کا سماں

مسجد کوچہ رسالدار خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ تفتیشی ٹیم نے شواہد کی روشنی میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں دھماکے کے 37 زخمی زیر علاج ہیں۔

زیرعلاج زخمیوں جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ ایک کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار ہے، تاجر تنظیموں کی جانب سے کئے گئے اعلان کے بعد شہر کی اہم مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔

Advertisement

شہر کے مختلف علاقوں میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اب تک 27 افراد کو سپرد خاک کیا جاچکا ہے۔

2 ملزم گرفتار

پولیس اور سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم نے خودکش حملے کے زخمیوں کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں میں حاصل ہونے والی وڈیوز کی جانچ پڑتال کی ہے۔

گواہوں کے بیانات اور سی سی ٹی وی وڈیوز سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور کو رکشا میں لایا گیا اور اس کے ساتھ 2 دیگر لوگ بھی تھے جنہوں نے خودکش حملہ کی سہولت کاری کی۔

Advertisement

خود کش حملہ آور اور دونوں سہولت کاروں کے خاکے تیار کرلیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

خودکش حملے کا مقدمہ درج

تھانہ سی ٹی ڈی میں مسجد خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانی خان رزاق مسجد کی سیکیورٹی کے معائنے کے بعد ساتھ کی گلی میں پہنچا تو اسے فائرنگ کی آواز سنائی دی۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او واپس مسجد لوٹا تو پولیس والے زخمی تھے اور دھماکا ہو چکا تھا۔

Advertisement

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھس کر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر