
شیخوپورہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث ٹکر ہو گئی جس کے باعث 13 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ شیخوپورہ میں فیصل آباد روڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ٹائر بلاسٹ ہونے سے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد سیم نالہ میں گر گئی جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی میں سوار فیملی کے 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو سیم نالے سے باہر نکال لیا ہے۔
ریسکیو نے حادثے میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محلہ معراج پورہ کی فیملی ٹریکٹر ٹرالی پر شاہ کوٹ میلے میں جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News