
خان پور میں خوفناک حادثے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ خان پور میں چٹی اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک 2 موٹسائیکلوں سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ٹیکسلا کی نجی یونیورسٹی کا طالب علم 24 سالہ محسن سکنہ چارسدہ زخمی ہو گیا جبکہ 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔
ریسکیو 1122 ہری پور نے فوری کارروائی کر کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔
زخمی طالبِ علم دوستوں کے ساتھ خان پور سیاحت کے لیے آیا تھا۔
دونوں جاں بحق بال جمع کرنے کا کام کرتے تھے، وزن کے حساب سے بال خریدتے تھے، دونوں افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News