Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت، خط کا جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی

Now Reading:

پاکستان کے معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت، خط کا جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی
پاکستان

پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندورنی معاملات  پر مداخلت ناقابل برداشت ہے اور سفارتی آداب کو مدنظر رکھتے ہوئے خط کا جواب دیا جائے گا۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، سروسز چیفس اور معاون خصوصی قومی سلامتی سمیت سینیئرحکام شریک ہوئے۔

قومی سلامی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر توانائی، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیر برائے منصوبہ بندی اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بھی شرکت کی۔ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی دھمکی آمیز خط کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے غیر ملکی سینئر اہلکار  کی گفتگو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر ملکی اہلکار کی استعمال کی جانے والے زبان کو غیر سفارتی قراردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر ملکی مراسلہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی طرح کی بھی مداخلت ناقابل برداشت ہے جب کہ سفارتی آداب کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ملک سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور سفارتی آداب کو مد نظر رکھتے ہوئے جواب دیا جائے گا۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو ایک غیر ملکی اعلیٰ عہدیدار کی پاکستانی سفیر سے ہونے والی باضابطہ بات چیت سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران ایک خط ہوا میں لہراتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کا ثبوت میرے پاس موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر